بےلگام ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری: تاجرکے قتل کی ویڈیو اسی کے موبائل سے اپ لوڈ 

11:35 AM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: قصور کے علاقہ بستی قادرآباد سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان کو قتل کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی۔ اغواء کاروں نے ساتھی تاجر کو دھمکی آمیز پیغام بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے عاصم جمشید کو قتل کرنے کے بعد اغواء کاروں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ 

بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ عاصم جمشید کو نامعلوم افراد نے ایک ماہ قبل اغواء کیا تھا۔ جس کی FIR پولیس اسٹیشن  صدر میں درج تھی۔ اغوا ہونے والے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کے اپنے ہی موبائل سے تمام واٹس ایپ گروپوں میں ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی۔ 

دوسری جانب قاتلوں کی جانب سے تاجر رہنما رمضان کو دھمکی آمیز پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ اپنے ساتھی کا انجام دیکھ لو۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی قاتلوں تک پہنچ جائیں گے اور اغواءکاروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں