بینظیر انکم سپورٹ سنٹر پر بد نظمی،بھگدڑمچنے سےبچی سمیت 5خواتین زخمی،4 بیہوش

11:51 AM, 5 Apr, 2024

پبلک نیوز: جہانیاں کےمیونسپل کمیٹی ہال میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر پر بد نظمی،بھگدڑمچنے سے ایک بچی سمیت 5خواتین زخمی اور 4 بے ہوش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں روزہ دار خواتین امداد لینے کیلئے میوسنپل کمیٹی ہال پہنچیں،گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ان کی باری نہ آئی توگرمی اور ناقص انتظامات سےپریشان خواتین کاؤنٹر کے آگے جمع ہوناشروع ہوگئیں تاہم موقع پر موجود اسٹاف نے کوئی نوٹس نہ لیا جبکہ وہاں پولیس اور سیکیورٹی موجود نہیں تھے۔

رش بڑھتے بڑھتے دھکم پیل اور پھربھگدڑمیں  بدل گیا جس سے ایک بچی سمیت 5خواتین زخمی 4بے ہوش ہوگئیں۔

ریسکیو  احکام کا کہنا ہے کہ مناسب انتظامیہ نہ ہونے کی وجہ سے بھگڈر مچنے سے خواتین زخمی ہوئیں, متاثرہ خواتین کو 1122ریسکیو اہلکار نے طبی امداد دی۔

خواتین کا کہنا ہے کہ جہانیاں میں پولیس سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث بھگڈر مچی۔

مزیدخبریں