کورین بینڈ بی ٹی ایس کا میگا ورلڈ ٹور

12:30 PM, 5 Apr, 2024

  ویب ڈیسک :معروف جنوبی کورین بینڈ ' بی ٹی ایس' کے اراکین  کی لازمی فوجی سروس کی مدت ختم ، گروپ اگلے سال سے میگا ورلڈ ٹور کا آغاز کرے گا۔

سات رکنی بینڈ کی انتظامی کمپنی 'بگ ہٹ میوزک'  کے مطابق بی ٹی ایس آرمی کی لازمی فوجی سروس کی مدت 2025 میں ختم ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق ملک میں جسمانی طور پر صحت مند مردوں کو 18 سے 28 برس کی عمر کے درمیان 18 سے 21 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا لازم ہے۔

ہنڈائی موٹر سیکیورٹیز کے ایک محقق کے مطابق، بی ٹی ایس جلد ہی دنیا کے دورے پر جا سکتا ہے۔ اس ممکنہ دورے سے متعلق رپورٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے۔ میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، 2025 میں BTS کا آنے والا ورلڈ ٹور HYBE کی آمدنی میں نمایاں طور پر اضافہ کر سکتا ہے

بی ٹی ایس کے آخری دورے میں 2.2 ملین افراد نے شرکت کی تھی، لیکن آنے والے دورے میں، جس میں کم از کم 50 پرفارمنس شامل ہوں گی، زیادہ سے زیادہ 3 ملین افراد کو راغب کرےگا

مزیدخبریں