عازمین حج کیلئے خوشخبری: حج پروازوں کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

12:31 PM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: عازمین حج کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 9 مئی سے ہوگا۔ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون تک اڑیں گی۔ تاہم حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول عید کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا۔ ملک کے تمام اضلاع میں متوازی حج تربیت کا آغاز ہوگا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی سے 12 روز قبل تمام حاجی کیمپوں میں ویکسینشن کاعمل شروع ہوگا۔ تمام عازمین حج کیلئے ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں