انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا

12:56 PM, 5 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: مودی سرکار نے اقتدار کے حصول کے لئے سیاسی مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار کی منفی اور زہریلی انتخابی مہم زور پکڑنے لگی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے سیاسی مخالفین کو جھوٹے کرپشن کیسز میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

مہارشٹرا کے یونین منسٹر راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ جو بھی بی جے پی میں آتا ہے وہ پارٹی کی واشنگ مشین کے ذریعے پاک اور کرپشن سے صاف ہو جاتا ہے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں پر چلنے والے کرپشن کیسز بھی ختم کر دیے جاتے ہیں۔

مصنف سنجے جاہ کے مطابق  بی جے پی اقتدارمیں رہنے کیلئے کسی بھی حدکو پار کرسکتی ہے۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق واشنگ مشین کی بیانیے پر کانگرس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے والے کئی کارکنان کو سنگین مقدمات سے چٹ مل گئی۔

انڈین ایکسپریس کے  مطابق بی جے پی میں شامل ہونے والے سی بی آئی اور انکم ٹیکس دیپارٹمنٹ کی جانب سے بدعنوانی کے سنگین الزامات میں مطلوب تھے،2014 سے لے کر اب تک تقریباً 25 اپوزیشن لیڈران کو کرپشن کا سامنا کرنے پر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مقدمات سے بری کر دیا گیا۔

جمہوریت کا راگ الاپنے والی مودی سرکار کا انتخابات کے قریب آتے ہی بھیانک چہرہ دنیا پر عیاں ہو گیا۔

مزیدخبریں