بھیک مانگتی 2بچیوں سے2سگے بھائیوں کی راشن دلوانےکےبہانےزیادتی

02:18 PM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: راوی روڈ پر بھیک مانگتی 2بچیوں سے 2سگے بھائیوں نےراشن دلوانے کے بہانے مبینہ زیادتی کرڈالی، پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ بچیوں کی عمریں 12اور 15سال ہیں۔مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان پھول فروش اور سگے بھائی ہیں۔
 پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کی خالہ ثریا بی بی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے تاہم ملزمان گرفتار ناہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،دونوں مراچرہ بچیوں کا ڈی این اے اور میڈیکل کرویا جا رہا ہے،ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس  کا مزید کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار کمسن بچیوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہیں،کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پھول فروش اور بھائی ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے راوی روڈ میں بھیک مانگتی 2 بچیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ریسکیو ٹیم کو متاثرہ بچیوں اور لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ راوی روڈ میں بھیک مانگتی 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا شکار کمسن بچیوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہیں،کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پھول فروش اور بھائی ہیں۔؎

چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا ہے کہ پولیس ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرے، زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں