ویب ڈیسک: بدبخت بیٹے کی بیوہ ماں سے زیادتی، 55 سالہ ماں نے 35 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آسام کے ڈبرو گڑھ ضلع میں 55 سالہ خاتون کو اپنے 35 سالہ بیٹے کو نشے کی حالت میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات ڈبرو گڑھ کے کھوانگ علاقے کے بونگالی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون، جس کی شناخت کنجولتا گوگوئی کے نام سے ہوئی ہے، نے اپنے بیٹے کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کرنے کے بعد خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔
اہل خانہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کی موت کے بعد سے ان کے بیٹے بابا گوگوئی سے کئی بار بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔
خاندان کے ایک فرد نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ بابا تقریبا ہر رات اپنی ماں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا تاہم اس رات اس نے تمام حدود پار کردیں۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بابا کو سرکاری اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ڈبروگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیزل اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کے خلاف دفعہ 302 اور کچھ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بدبخت بیٹے کی بیوہ ماں سے زیادتی،انجام کیا ہوا؟مزید جانئے
03:05 PM, 5 Apr, 2024