پبلک نیوز: کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 18 میں واقع ایک ہوٹل پر سحری کرتے متعدد شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ہوٹل پر گزشتہ شب سحری میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
ڈاکو ہوٹل میں آئے شہریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان کو بھی لوٹ کر فرارہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں لٹیرےآزاد,اتحادٹاون میں حجام کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔2 ڈاکووں نےدکاندار اورشہریوں کولوٹا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شناخت چھپانے کے لیے ملزموں نے ماسک لگایا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات جمعرات 4اپریل کےروزپیش آئی،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔