سعودی ریال،اماراتی درہم سستے، امریکی ڈالر کی نئی قیمت کیا؟

05:21 PM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز   انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  آج کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے پرمستحکم رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا، 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا، یورو کی قیمت 301 روپے 40 پیسے،برطانوی پاونڈ کی قدر 351 روپے 68 پیسے ، اماراتی درہم 76 روپے 1 پیسے اور سعودی ریال 73 روپے 97 پیسے پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے پر 279 روپے 77 پیسے کا تھا، یورو کی قیمت 301 روپے 84 پیسے، برطانوی پاونڈ کی قدر 352 روپے 44 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 4 پیسے کااور   سعودی ریال 73 روپے 98 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں