ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ، پاکستان بار کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان بار کونسل نے معاملے پر قرارداد کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سے استعفی کا مطالبہ نہ مناسب ہے ،ایسے مطالبات عدلیہ کی آزادی کو نیچا دکھانےکے مترادف ہیں،بار کونسل نے عدالتی امور میں امداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر غور کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے موجودہ ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، ہائی کورٹ کے ججز کے خط کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے،سوموٹو کیس کا بھی جلد فیصلہ کیا جائے۔
چیف جسٹس کے استعفی کا مطالبہ کرنے والے عدلیہ میں تقسیم چاہتے ہیں ، استعفی کے مطالبے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،استعفے سے معاملات حل نہیں بلکہ خراب ہوں گے۔