سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز  کودھمکی آمیز خطوط موصول

08:02 PM, 5 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز  کودھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو لکھے گئے خطوظ بھی سامنے آگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں،  جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق   خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیئے گئے،تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ   سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔

اب تک   سپریم کورٹ کے دس ججز کو خطوط مل چکے ہیں،  تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے تاہم  کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔

مزیدخبریں