پی ٹی آئی نے اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

08:08 PM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے کورکمیٹی کے اوپر ایک اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی پالیسی سازادارہ ہوگا جو تمام پارٹی امورکا ذمہ دار ہوگا اور 10 رکنی اپیکس کمیٹی تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ کمیٹی کورکمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے حتمی ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، شیرافضل مروت،  بیرسٹرگوہر، خالد خورشید، عون عباس، حماداظہر، شبلی فراز، حافظ فرحت اور عمرایوب  شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں