(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : یواے ای کرکٹ بورڈ نےٹاپ آرڈر بیٹرعثمان خان پر5 سال کی پابندی لگا دی ۔
امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ عثمان خان نے امارات کرکٹ بورڈ کےکنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی لہذا عثمان خان 5 سال تک یواے ای کےکسی بھی کرکٹ ایونٹس میں شرکت نہیں کرسکتے۔
امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان نے ای سی بی سے غلط بیانی کی اور سہولیات کا فائدہ اٹھایا، عثمان خان یو اے ای سے کھیلنے کے پابند تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کررہے، یہ واضح ہو گیا کہ عثمان خان ای سی بی کےلئے نہیں کھیلنا چاہتے۔
ای سی بی نے کہا کہ عثمان خان نے اہلیت کا معیار پورا نہیں کیا جو اسے کرنا تھا، عثمان خان آئی ایل ٹی ٹوینٹی میں مقامی پلیئر کے طور پر کھیلے تھے ، امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کومالی تحفظ کیلئے ایک سال کا کنٹریکٹ دیا۔
واضح رہے کہ عثمان خان نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کو پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا تھا، پاکستان کیمپ میں آنے کے بعد عثمان خان نے یو اے ای کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔