پبلک ٹی وی کی  جانب سے گرینڈ افطاری کا اہتمام  ، رانا ثنااللہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

09:26 PM, 5 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پبلک ٹی وی  میاں مشتاق   کی جانب سے سالانہ گرینڈ  افطاری کا اہتمام کیا گیا ، جہاںمسلم لیگ ن کے رہنما   رانا ثنا اللہ  سمیت  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے  والی  سیاسی  وسماجی شحصیات نے شرکت کی ۔

گرینڈ افطاری کا  اہتمام پبلک نیوز کے ہیڈ آفس لاہور میں کیا گیا، گرینڈ افطاری میں ایم پی اے سونیا شاہ سمیت سیاست ،صحافت ،بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔  

تقریب میں شریک  مہمانوں نے بھی پبلک ٹی وی کے چیئرمین  میاں مشتاق کی جانب سے پرتکلف افطار پارٹی پر شکریہ ادا کیا ۔

پبلک ٹی وی کی گرینڈ افطاری کے موقع پر چیئرمین پبلک ٹی وی سمیت سیاسی و سماجی شحصیات نے ملکی ترقی ، خوشخالی ، امن و سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی۔

پبلک ٹی وی سے باتے کرتے ہوئے  مسلم لیگی سینئر رہنما رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ  ابھی حکومت کے ابتدائی دن ہیں،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہتر تو یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے ،لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں۔

مزیدخبریں