کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارتی ڈاکہ کو 2سال مکمل

06:04 AM, 5 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارتی ڈاکہ، غیر قانونی اقدام کو 2سال گزر گئے۔ آج کے دن مودی سرکار کی جانب سے کشمیر سے ریاست کا درجہ چھین لیا گیا تھا۔ انتہا پسند بھارت اور منفی سوچ کے مالک بھارتی سربراہوں نے کشمیر جیسی وادی کی خصوصی حیثیت کو نہ صرف ختم کیا بلکہ کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے وہاں سے علیحدہ پرچم بھی اتار لیا۔ اس اقدام کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ مودی کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی یونین کا علاقہ قرار دیا گیا۔ اس اقدام کے خلاف لائن آف کنٹرول کی دونوں اطراف یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں نے مکمل ہڑتال کی۔ مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے سری نگر کے لال تک مارچ کیا جائے گا۔ حریت کانفرنس 5 اگست سے 15 اگست تک عشرہ مزاحمت منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت پر مبنی آرٹیکل 370 اور ریاستی درجہ ختم کر دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں