کورونا شدت اختیار کر گیا، مزید 60 اموات
07:36 AM, 5 Aug, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شدت دیکھنے میں آئی۔ اس دوران 60مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ این سی او سی اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5661میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 77409 ہے، 9 لاکھ 52616مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 1053660 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا سے اب تک ملک بھر میں 23635اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 62462 ٹیسٹ کیے گئے.