لاہور: ن لیگ کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کر دیا گیا

08:00 AM, 5 Aug, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کا سیکریٹریٹ سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ن لیگی سیکرٹریٹ پہنچ کر سیل کرنے کے احکامات دیئے۔ 180 ایچ ماڈل ٹاون کے باہر پولیس تعینات کردی گئی۔ ہدایات کے مطابق6 پولیس اہکار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ن لیگی سیکریٹریٹ میں کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ صحت پنجاب نے ن لیگی سیکرٹریٹ کو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل کیا تھا۔ اس حوالے سے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان مسلم لیگ(ن) کا ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی سیکرٹریٹ سیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ جمع کرائی جانے والی قرارداد کے متن میں لکھا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا دفتر سیل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس،شاپنگ مالز،شادی ہالز اور تمام مارکیٹس کھلی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ میں کورونا کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں پہلے ہی محدود کردی گئی تھی۔ ایسے حالات میں مسلم لیگ(ن) کا سیکرٹریٹ سیل کرنا انتقامی سیاست کا واضع ثبوت ہے۔
مزیدخبریں