نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد

07:00 PM, 5 Aug, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: برطانیہ نے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے متعلق ‏درخواست مسترد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت پاکستان منسوخ کرچکی ہے اور ویزا کی مدت ختم ہونے پر ‏قانون کےمطابق نوازشریف کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے چند دن ہیں۔ نوازشریف کو سفری دستاویزات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہو گا اور برطانیہ میں مزید ‏قیام کے لئے دوبارہ ویزا توسیع کی درخواست دینا ہوگی۔
مزیدخبریں