صوبہ سندھ میں 6 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
07:12 AM, 5 Aug, 2022
شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 اگست سے 10 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے، جو آئندہ 6 روز تک جاری رہے گی۔ اس کا اطلاق فوری ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور بزرگ شہریوں پر نہیں ہوگا۔