شاہ محمود کی بیٹی کو ٹکٹ دیئے جانے پر کارکنوں کا احتجاج

12:02 PM, 5 Aug, 2022

احمد علی
تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت کے خلاف کارکنوں کا احتجاج، موروثی سیاست مردہ باد کے نعرے لگا دیئے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن انجینئر وسیم نے ساتھیوں کے ہمراہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا . مظاہرین کا کہنا تھا کہ این اے 157 میں شاہ محمود قریشی نے اپنی بیٹی کو امیدوار کھڑا کر کے موروثی سیاست کو فروغ دیا ہے ,ہم اس کےخلاف نکلے ہیں,موروثی سیاست کو ختم نہ کیا گیا تو ہم بنی گالا کے سامنے دھرنا دیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے علی موسی گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ن لیگ نے ابھی اپنے امید وار کا فیصلہ نہیں کیا ہے مگر ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالغفار ڈوگر نے کاغذات جمع کروا د یئے ہیں.
مزیدخبریں