تاجروں پر 3 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی، مفتاح اسماعیل

01:11 PM, 5 Aug, 2022

احمد علی
حکومت کی جانب سے تاجروں پر 3 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ تاجروں پر 3 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عام آدمی کی خوش حالی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ملک پیچھے رہ گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا، ملکی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں