عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

02:34 PM, 5 Aug, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سامنے آنے والی ٹوئٹ کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین عمران خان خود الیکشن لڑیں گے- دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 23 اگست کو سماعت ہوگی۔ ادھر عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی سابق وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور اس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس کا جواب دائر کرے گی تاہم ’الیکشن کمیشن کی جانبداری عیاں ہوگئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہر ہربہ استعمال کیا مگر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ’ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو شفاف طریقے سے پیسے اکٹھے کرتی ہے۔‘ ’اوورسیز پاکستانیوں کو ناراض کرنے کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔‘
مزیدخبریں