ویب ڈیسک: تھانہ صدر کے علاقہ بینا گاوں میں ڈیرے کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق بھینسوں کے باڑے کی چھت بالوں سے بنی ہوئی تھی، چھت کے نیچے تین افراد دب گئے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آپریشن کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو کا تعلق بینا گاؤں جبکہ ایک ساہیوال کا رہائشی تھا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32سالہ بلال، 40سالہ سعید جبکہ 35سالہ علی شیر سے ہوئی ہے۔
ریسکیو عملے نے نعشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اہلخانہ کے حوالے کر دیں۔