نواز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیدیا؟

10:43 AM, 5 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کا ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جماعت نے مشاورت کے بعد نواش شریف کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے ساتھ تعلقات برقرارنہ رکھنا بیوقوفی ہے،عمران خان

تاہم  مریم اورنگزیب نے اس نوٹیفکیشن کو شئیر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں نوٹفکیشن کی تصویر کے ساتھ کیشن میں ”فیک“ لکھا۔

مزیدخبریں