ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا.
تفصیلات کے مطابق ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے،ممتاز مصطفی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے،ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
ایڈوکیٹ ممتاز مصطفٰی ایم این اے این اے 171 پی ٹی آئی کا کارڈک ارسٹ کے باعث انتقال ہوا،ممتاز مصطفٰی کی ڈیڈ باڈی پولی کلینک کے مارچری میں رکھی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس کی ڈیمانڈ وزیر اعظم سے کی گئی ہے،جیسے ہی وزیر اعظم ہاؤس سے ائیر ایمبولینس کی اجازت دی جائے گئی ڈیڈ باڈی رسیو کرلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کا ایک سال مکمل،پی ٹی آئی میں بہت کچھ بدل گیا
ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتازمصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا جائے گا۔