وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آزاد کشمیر منسوخ

01:49 PM, 5 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ آزاد کشمیر خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا دورہ آزاد کشمیر منسوخ کردیا گیا، شہبازشریف کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ویڈیو لنک سے آذاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں