ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طُلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔
دوسری جانب بی بی سی کے نامہ نگار اکبر حسین بتاتے ہیں کہ شیخ حسین کے استعفے پر لوگ جشن منا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہزاروں لوگ نعرے بازی کر رہے ہیں۔
ڈھاکا میں مظاہرین نے وزیر داخلہ اسدالزماں خان کی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جبکہ مظاہرین نے شیخ حسینہ کا پارٹی دفتر بھی نذر آتش کر دیا۔
گذشتہ کئی ہفتوں سے لوگ انھیں آمر کہہ رہے تھے یعنی مظاہرین کے مطابق یہ ایک آمر کے خلاف فتح ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دینے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں ہیں۔