پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم 

05:51 PM, 5 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  فرانس میں ہونے والی پیرس اولمپکس 2024 میں  مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

مردوں کی 100 میٹر دوڑ  کے   سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سےکم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ  10 سیکنڈ سےکم ٹائمنگ کے باوجودکوئی کھلاڑی فائنل میں نہ جا سکا ہو۔

جنوبی افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، کینیڈا کے آندرے ڈی گراس اور برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف  9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے باہر ہوگئے۔

مزیدخبریں