سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ انتقال کر گئے

06:26 PM, 5 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )   انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   گراہم تھورپ 2022 سے شدید بیمار تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن ان کی بیماری کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے  بیان میں کہا ہے کہ  انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ گراہم تھورپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، ان کی موت کا صدمہ ناقابل بیان ہے۔

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 100 ٹیسٹ میں 44.66 کی اوسط سے 16 سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 744 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے  82 ون ڈے میچز بھی کھیلے، جس میں 2 ہزار 380 رنز اسکور کیے۔

مزیدخبریں