پیرس اولمپکس،میڈلز ٹیبل پرامریکا کی برتری

07:02 PM, 5 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 میں میڈلز ٹیبل پرامریکا کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر امریکا 19 طلائی،26 سلور،26 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جس کے بعد امریکا کے کل میڈلز کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد چین 19 طلائی،15 سلور 11 برانمز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،چین کے کل میڈلز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ مزبان ٹیم فرانس 12 طلائی ، 14 سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔ فرانس کے کل میڈلز کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ 

ا سی طرح آسٹریلیا 12 طلائی جبکہ کل 31 میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔ برطانیہ 10 طلائی میڈلز کے ساتھ پانچویں کلمیڈلز کی تعداد 37 ،کوریا 10 طلائی میڈلز کے ساتھ چھٹے جبکہ کل میڈلز کی تعداد 24 ہو گئی ہے اوراس طرح جاپان کے پاس 9 گولڈ میڈلز ہیں ۔ 

جبکہ کل 24 میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر برقرارچین نے جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔

دنیا کی تیز ترین سپرنٹر کا ٹائٹل سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈم کے نام ہے ،جولین الفریڈیم نے 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا۔

مزیدخبریں