سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم

11:27 PM, 5 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دیا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خالدہ ضیاکی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا۔

واضح  رہےکہ 79 سالہ خالدہ ضیا 2 مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں17سال کی قید کی سزا سے رہائی کے بعد سے گھر میں نظر بندی کی زندگی گزار رہی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج رہیں، وہ ذیابیطس اور دل کے مسائل کے ساتھ ساتھ جگر کی سوزش کے عارضےکا شکار ہیں۔

دریں اثنا ان کی حریف بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 36 روز سے جاری طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوئی ہیں،بنگلہ دیشی فوج کا کہنا ہے کہ کل صبح سے کرفیو ختم کردیا گیا ہے، سکول اور کاروبار کھول دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں