پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 05دسمبر2021
01:00 PM, 5 Dec, 2021
این اے133 ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان تگڑا مقابلہ،پی ٹی آئی امیدوار نہ ہونے کے باعث الیکشن سے باہر رہی، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی این اے133سیاسی اور تاریخی اعتبار سےانتہائی اہم حلقہ، ذوالفقاربھٹو،اسحاق ڈار،ڈاکٹرطاہرالقادری اورلیاقت بلوچ اسی حلقےسےکامیاب ہوچکےہیں،موجودہ دورمیں یہ حلقہ مسلم لیگ ن کاگڑھ سمجھاجاتارہاہے الیکشن کمیشن لاہورآفس میں انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم،کنٹرول روم انتخابات کے نتائج تک اپنا کام جاری رکھےگا،الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابی عمل خوش اسلوبی سےجاری ہے،تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی پیپلز پارٹی کی ایجنٹ کوپولنگ اسٹیشن سےباہرنکال دیاگیا، الیکشن کمیشن کے عملے نےلیٹرپرامیدوارکی مہرنہ ہونے کےباعث باہرنکالا،میرےپاس اسلم گل کالیٹرموجود، عملے نے مجھے جان بوجھ کر باہر نکالا، مسزقیوم کا الزام ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہی ہیں ،جب تک ہم پی ڈی ایم میں تھےحکوت لرزرہی تھی،آج حکومت مخالف اتحاد کہاں کھڑاہے، قمر زمان کائرہ نے کہا پی ٹی آئی کےامیدوار ڈس کوالیفائی نہیں ہوئے انہوں نے الیکشن سے راہ فراراختیارکیا ہے،پاکستان میں جمہوری روئیے پنپنے چاہئیں