این اے133:لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا: حسان خاور

03:55 PM, 5 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔ حسان خاور نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔ سنسان پولنگ اسٹیشن ووٹروں کی راہ تکتے رہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹروں نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔ ‏جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا۔ ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف الیکشن سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔ ‏ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہنے سے ثابت ہو گیا عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔ ٹرن آئوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ ‏ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے۔
مزیدخبریں