’ٹرن آؤٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ‘
04:40 PM, 5 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہنے سے ثابت ہوگیا عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں۔ عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔ لا تعلق رہ کر حقیقی معنوں میں ووٹ کو عزت دینے پر ووٹرز تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 133کی عوام نے کرپشن کی دیرینہ پارٹنرز دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے نہ ہونے سے ضمنی انتخاب کی روایتی گہما گہمی مانند رہی۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا۔