'روس پاکستان کو پیٹرول ، ڈیزل رعایتی نرخوں پر دے گا'
10:47 AM, 5 Dec, 2022
اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس ہمیں رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت میں دے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا۔ روس پاکستان کو پیٹرول اورڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمیں ترقی کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا، ملکی ترقی کے لیے توانائی کی ضرورت ہے، معیشت اچھی ہوگی تو ملازمتیں ہوں گی، وزیراعظم چاہتے ہیں ہر نوجوان کو نوکری ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کے لیے بھی ہمارے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔ صبح 6سے9بجے تک گیس گھرمیں آنی چاہیے۔آئندہ 10روز میں ایران سے 2 ملین پاونڈ کی ایل این جی پاکستان پہنچ جائے گی.