راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

12:08 PM, 5 Dec, 2022

احمد علی
راولپنڈی ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے 5ویں دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان 80 رنز سے کیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد رضوان دونوں 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ آغا سلمان 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سعود شکیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں کپتان بابراعظم 4 اور عبداللہ شفیق 6 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھا روز: قبل ازیں پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی، آغا سلمان 53 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنزبناکر پویلین لوٹے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔

انگلش ٹیم کے ول جیکس نے 161 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگزمیں 78 رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز شروع کی تو نسیم شاہ نے بین ڈکٹ کو صفر پر بولڈ کیا، اولی پوپ بھی 15 رنزپر آؤٹ ہوئے۔ زیک کرالی 50، جو روٹ 73 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ول جیکس 24 رنزپر آغاسلمان کا شکارہوئے۔ چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنزبولڈکردیا،اسی دوران انگلینڈ نے دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کی۔

تیسرا روز:

پاکستان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق اور کپتان بابراعظم نے سنچریز اسکور کیں، امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، امام الحق 121 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے۔ وقفے کے بعدٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 ،محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز اسکور کیے۔

دوسرا روز:

میچ میں دوسرے روز انگلینڈ نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا،کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز ہی بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس نے 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ نے 6 رنز بنائے۔ دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نے26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

 پہلا روز:

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکش اوپنرز نے اننگز کی دھواں دھار شروعات کی، اور زیک کرالی، بین ڈکٹ نے مجموعی طور پر 233 رنز اسکور کیے۔ ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزیدخبریں