پشاورمیں ورسک روڈ پربارودی موادکادھماکہ5 راہگیر زخمی ، 2 کی حالت تشویشناک
02:37 PM, 5 Dec, 2023
پشاور: ( پبلک نیوز ) پشاور میں ورسک روڈ پر بابو گڑھی کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس میں سات افراد زخمی ہوگئے دھماکے میں پولیس موبائل گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کوشش ناکام رہی. تفصیلات کے مطابق دھماکہ صبح 9 بجکر 10 منٹ پر اسکول کے سامنے بنائے گئے یو ٹرن پر کیا گیا جہاں 4 کلو گرام بارودی مواد چھپایا گیا تھا دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے. ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی.دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے جن میں تین راہگیر بچے بھی شامل تھے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے.پولیس نے شواہد حاصل کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ، ورسک روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے . ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل گاڑی نشانے پر تھی ابھی تک باقاعدہ طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی.