عوام کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

07:00 PM, 5 Dec, 2023

احمد علی
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہےاور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
مزیدخبریں