غزہ میں شہدا کی تعداد 15،900 تک پہنچ گئی

08:01 PM, 5 Dec, 2023

احمد علی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 15,900 تک پہنچ گئی۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 15,900 تک پہنچ گئی ہے۔وزیر صحت مائی الکائیلا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 250 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل غزہ میں وزارت صحت کے سربراہ نے، محصور کمال عدوان ہسپتال کے اندر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین خطرے کے باوجود اپنے مریضوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزیدخبریں