ٹک ٹاک بناتے نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کے واقعے کا ڈراپ سین

08:38 AM, 5 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک بناتے گولی چل جانے سے نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ گولی کس نے چلائی پتہ چل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے دلہن کی ہلاکت کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق نوبیاہتا دلہن 10 سالہ بھانجے کے فائر کرنے سے قتل ہوئی۔ دس سالہ بچہ پستول سے کھیل رہا تھا تو گولی چل گئی۔

 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دلہن غلام فاطمہ کی دو روز قبل عظمت نامی رشتہ دار سے شادی ہوئی تھی۔ 10 سالہ بھانجے ارحم کی مبینہ فائرنگ سے فاطمہ کی موت ہوئی۔

مقتولہ کے والد نے اصل حقیقت کو چھپا کر 10 سالہ ملزم بچے کو بچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے 10 سالہ ملزم ارحم کو حراست میں لیکر مقدمہ میں نامزد کردیا۔

مزیدخبریں