صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ ہوگئی، پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی

03:26 PM, 5 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) پنجاب   کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ بل   پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے کی تنخواہ  5لاکھ روپے کر دی گئی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ سات 7 کر دی گئی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ6 لاکھ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ ہوگی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی  کی تنخواہ 10 لاکھ روپے  جبکہ  ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی ۔

کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس اینجنڈا کے طور پر منظور ی دی ہے۔  کابینہ کی منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد بعد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ   پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔

مزیدخبریں