(ویب ڈیسک ) زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز آخری میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے کی جانب سے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔