خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں ، 8 خارجی دہشگرد جہنم واصل 

08:41 PM, 5 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے  2 مختلف  کارروائیوں میں   8 خارجی دہشگردوں کو  جہنم واصل   کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سرا روغہ میں کارروائی کے دوران 2 خارجی مارے گئے۔سرا روغہ میں ہلاک ہونے والوں میں خارجی دہشت گردوں کا سرغنہ خان محمد عرف خورے بھی شامل تھا، 2 خارجی گرفتار کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   خارجیوں کا سرغنہ خان محمد عرف خورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔ خارجیوں کا سرغنہ خان محمد عرف خورے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کو مطلوب تھا،  ہلاک ہونے والے دہشت گرد سرغنہ خان محمد عرف خورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ   دوسری کارروائی لکی مروت کے علاقے میں کی گئی، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،   سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں