پبلک نیوز: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتی ہیں، ہماری سمت اور منزل ایک ہے، بھارت نے 18 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ کررکھا ہے لیکن کشمیری تنہا نہیں، ان شاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستانی اور عالمی میڈیا کا تعاون درکار ہے، عالمی میڈیا کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتا ہوں، کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، کشمیریوں کا دہلی سے ناطہ کمزور ہوگیا، کشمیریوں کی قربانیوں پران کی جرات کوسلام پیش کرتا ہوں۔