یوم یکجہتی کشمیر پرپاکستان بھر میں ریلیاں

08:22 AM, 5 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد( پبلک نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پردارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں ریلیوں اور واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حریت کانفرنس اور سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب بھر میں بھی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، لاہور میں یوم یکجہتی کمشیر کی مناسبت سے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلی نے خصوصی شرکت کی، مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے چئیرنگ کراس پر کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

الحمرا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ڈاکٹر اسلم ڈوگر کی سربراہی میں ریلی الحمرا سے مال روڈ تک نکالی گئی۔واک میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ٌ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،نیازحسین لکھویرا،حسیب پاشا و دیگر افسران نے شرکت کی۔

میرپور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ 9 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بڑی تعداد میں لوگ منگلا پل پر موجود آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ لے کہ رہیں گے آزادی؛کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

مزیدخبریں