کراچی (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی، انسانی اور جمہوری حق ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کشمیری عوام کی جنگ لڑی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
سابق صدر آصف علی آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو مودی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی جرات نہ کرتے۔