ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

10:44 AM, 5 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

دارلحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے صوبہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ سیالکوٹ، نارووال اورگوجرانوالہ میں

صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان میں موسم خشک اورشدید سرد رہے گا ، کشمیر میں موسم خشک اورشدید سرد رہے گا ۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 43 فیصد ہے۔شہر میں شمال مشرقی کی سمت سے ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں