کشمیریوں کے بعد سکھوں پر بھی مودی کے مظالم، کسانوں پر ٹریکٹر چڑھوا دیئے

02:44 PM, 5 Feb, 2021

ارسلان شیخ
نئی دہلی (پبلک نیوز) مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو رونڈ ڈالا، دو خواتین ہلاک جبکہ تین رخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے اور بھارتی کسانوں پر مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی مشرقہ ریاست میں ٹریکٹر نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو روند دیا، اس افسوسناک حادثہ میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی بات کیوں نہیں سن رہی، انہیں کیوں مارا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ دہلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج اب خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ بھارتی کسانوں نے 6 فروری سے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے، جس کے بعد مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
مزیدخبریں