مراکش: گہرے کنویں سے بچے کو نکالنے کی کوششیں جاری

07:35 AM, 5 Feb, 2022

Rana Shahzad
رباط: (ویب ڈیسک) شمال افریقی ملک مراکش میں گذشتہ پانچ دن سے ایک گہرے کنویں گرے بچے کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ہم بچے کے قریب پہنچ چکے ہیں، انشا اللہ اسے بچا لیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گہرے کنویں میں بچے کے گرنے کا واقعہ پانچ روز قبل مراکش کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔ ریان نامی یہ بچہ کنویں کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اس میں گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ بچے کو کنویں سے باہر نکالنے کیلئے ہیوی مشینری کی مدد لی جا رہی ہے۔ امدادی کارکنوں نے بچے کو بحفاظت نکالنے کیلئے کنویں کے قریب ایک گہرا گڑھا کھودا تاہم تودے گرنے کی وجہ سے کام بند کر دیا گیا۔ تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہم 32 میٹر گہرے اس کنویں کی تہہ میں پھنسے بچے تک آکسیجن پہنچانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ریان کو پائپ کے ذریعے آکسیجن پہنچائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے تک پہنچنے کیلئے انتہائی احتیاط سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بچے کے والدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے امید ہے، ہم اس کی رحمت سے مایوس نہیں ہیں۔ https://twitter.com/enikaled/status/1489846621617930240?s=20&t=VYKILCxue2Mz-NDEg8TF_w خبریں ہیں کہ ریان نامی یہ 5 سالہ بچہ منگل کی رات مراکش کے شہر شفشاون کے قریب ایک گائوں میں گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ کنویں کا دہانہ انتہائی تنگ ہے، اس وجہ سے اس کی تہہ تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہے۔ https://twitter.com/FAZHAJAZ/status/1489891545457524738?s=20&t=_Zc5IGIjPNZNd0ZkrUEuaA امدادی کارروائیوں میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر اور طبی سہولتوں سے لیس ایمبیولینس جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
مزیدخبریں