حکومت سے چھٹکارے کیلئے پی پی اور ن لیگ میں تمام آپشن استعمال کرنے پر اتفاق

11:53 AM, 5 Feb, 2022

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سے چھٹکارے کے لیے تمام تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا۔ ہم نے طے کیا ہے جکہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے۔ مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل سابق بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے مادل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

دونوں جماعتوں کی قیادت اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات بھی کی گئی۔

مزیدخبریں